لاہور، تحریک انصاف کی بعض اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں

منگل 22 اگست 2017 19:32

لاہور، تحریک انصاف کی بعض اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی بعض اہم شخصیات تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں ہیں پی ٹی آئی کا ان شخصیات نے پیپلزپارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان گزشتہ روز بلاول ہائوس میں کیا اعلان سے قبل پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی ان شخصیات نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ء بھی موجود تھے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی ان شخصیات میں گلزار حسین،ملک عامر علی خان ،ملک سلیم،حاجی محمد شفیق سمیت دیگر شامل ہیں ۔