چینی فوجی بھارت کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں زخمی ہوئے، چین کا اقرار

بھارتی فوج کی اس حرکت نے بنیے کی نیت کا پول کھول دیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

منگل 22 اگست 2017 19:10

چینی فوجی بھارت کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں زخمی ہوئے، چین کا اقرار
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) چینی فوجی سرحدی علاقے کے مغربی حصے میں بھارتی فوجیوں کی کارروائی سے زخمی ہوگئے،بھارتی فوج کی اس حرکت نے بنیے کی نیت کا پول کھول دیا، بھارت ایک جانب مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب پر امن چینی سرحدی محافظوں کو نہ صرف اکساتی ہے بلکہ نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرتی، چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطاؓٴْبق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھن اینگ نے تصدیق کی کہ بعض چینی فوجی سرحدی علاقے کے مغربی حصے میں بھارتی فوجیوں کی سخت کارروائی سے زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق دونوں اطراف کی افواج کے جوانوں کی لڑائی کی ویڈیو کے وائرل ہونے پر کی گئی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی اور بھارتی سرحدی فوجیوں مابین جھڑپ ہوئی جس میں دونوں جانب کے فوجیوں کو زخم آئے ۔چین نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ معاہدے پر عمل کرتے اور سرحدی علاقے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی سرحدی فوج کی سرگرمیوں کو محدود کرے۔

متعلقہ عنوان :