سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو اجازت نہیں کسی بھی نشست میں پارٹی کی صدارت کریں‘ڈاکٹر یاسمین راشد

یہ الیکشن کلثوم نواز کے خلاف نہیں بلکہ حکومت پنجاب کے خلاف لڑ رہی ہوں‘بلال گنج یونین میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران گفتگو

منگل 22 اگست 2017 19:55

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو اجازت نہیں کسی بھی نشست میں پارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) این ای120سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو اجازت نہیں کہ کسی بھی نشست میںپارٹی کی صدارت کریں،یہ الیکشن کلثوم نواز کے خلاف نہیں بلکہ حکومت پنجاب کے خلاف لڑ رہی ہوں۔

(جاری ہے)

بلال گنج یونین کونسل56 ابراہیم روڈ پر این اے 120 کی ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے رہائشیوں میں عمران خان کی تصویر پر مبنی انتخابی پمفلٹس تقسیم کیئے اور انہیں پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں ووٹ دینے سے متعلق آگاہ کیا،اس دوران پی ٹی آئی ورکروں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نعرے بازی بھی کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پندرہ دن سے اس حلقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں،حالانکہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکتا،یہ الیکشن کلثوم نواز کے خلاف نہیں بلکہ حکومت پنجاب کے خلاف لڑ رہی ہوں. حلقہ ایک سو بیس میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں عوام ہمارے ساتھ ہے اس لیئے ہمیں کوئی پریشانی نہیں،عوام کو معلوم ہے کہ ن لیگ عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیح نہیں دی،تحریک انصاف کی 120 سے جیت یقینی ہے۔