سینیٹر روبینہ عرفان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ بلوچستان کی صدرر مقر

منگل 22 اگست 2017 19:49

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سینیٹر روبینہ عرفان کو خواتین ونگ بلوچستان کی صدر مقرر کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے سینیٹر روبینہ عرفان کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جہاں بلوچستان باالخصوص پارٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی وہاں پاکستان مسلم لیگ کو صوبہ میں فعال اور مضبوط بنانے کیلئے بھی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :