مسلم لیگ سپورٹس ونگ کا کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے اجلاس، عید کے بعدکرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ

منگل 22 اگست 2017 19:44

مسلم لیگ سپورٹس ونگ کا کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے اجلاس، عید کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ سپورٹس ونگ پنجاب کا اجلاس مسلم لیگ ہائوس میں سلیم ملک ،ناصر رمضان گجر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ،شاداب جعفری اور شیخ ناصر محمود کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سپورٹس ونگ کے کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل طے گیا ،فیصلہ ہوا کہ عید کے بعد کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر رمضان گجر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے مسلم لیگ سپورٹس ونگ کومسلم لیگ کے دیگر ونگزکی طرح فعال منظم اور مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور مسلم لیگ سپورٹس ونگ میں ہر شعبہ سے سپورٹس مینوںکی شمولیت کے لیے رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سپورٹس ونگ پنجاب کی رکنیت سازی مہم کے بعد عہدیداران کا اعلان جلد کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :