علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی کمی ، فنی خرابیوں کے باعث 22 پروازیں متاثرہوئیں

منگل 22 اگست 2017 19:44

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی کمی ، فنی خرابیوں کے باعث ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی کمی اورطیاروں میں فنی خرابیوں کے باعث 22 پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے 12 منسوخ جبکہ10 تاخیر کا شکار ہوئیں بتایاگیاہے کہ ایئر بلیو کی ابو ظہبی جانے والی پرواز 430 اور ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 منسوخ کر دی گئی اور ایئر بلیو کی مدینہ منورہ جانے والی پرواز 476 اور مدینہ منورہ سے آنے والی پرواز 477 منسوخ ہوئی پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 594 اور سکھر سے آنے والی پرواز پی کے 595 بھی منسوخ ہو گئی پی آئی کی بیجنگ جانے والی پرواز پی کے 854 بھی منسوخ ہوئی پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی اور لاہور پہنچ کر کراچی جانے والی پرواز پی کے 899 منسوخ ہوئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 316 اور اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 854 بھی منسوخ ہوگئی ایئر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 منسوخ ہوئی اماراے ایئر رمان ایئر کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیںپروازوں کی منسوخی سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :