ساہیوال، ملتان بار کے عہدیداروں کی گرفتاریوں کے احکامات پر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے وکلاء کی ہڑتال اور احتجاج

منگل 22 اگست 2017 19:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ساہیوال کے وکلاء نے ملتان بار کے عہدیداروں کی گرفتاریوں کے احکامات پر احتجاج کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی ، بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتوں میں کام ٹھپ رہا ، وکلاء نے اپنے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد انور ، جنرل سیکر ٹری چوہدری عثمان علی اور پنجاب بار کونسل کے سابق ممبر افتخار خالد نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں وکلاء کے خلاف غنڈہ گردی کے مرتکب پولیس افسروں کو معطل کیا جائے اور ملتان بار کے عہدیداروں کے گرفتاری کے احکامات واپس لیے جائیں تاکہ بنچ اوربار میں تعلقات پر امن ماحول میں جاری رہیں

متعلقہ عنوان :