حکومت نوجونوں کی فلاح و بہبود کیلئے نمایا اقدامات اٹھا رہی ہے، محمود خان وزیر کھیل کے پی کے

منگل 22 اگست 2017 19:20

حکومت نوجونوں کی فلاح و بہبود کیلئے نمایا اقدامات اٹھا رہی ہے، محمود ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، میوزیم، امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ رینج کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور اعلیٰ معیاری تعلیم کے بہتر مواقع دینے کے ساتھ ساتھ انہیں روز گار فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے یوتھ پالیسی بھی تشکیل دی گئی ہے اور ایک ارب روپے کی کثیر رقم بھی اس مد میںمختص کی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ٹواریزم کمیٹی روم پشاور میں یوتھ ڈیولپمنٹ کمیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان ، سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا طارق خان ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان ، ضلعی ناظم پشاور اورعاصم خان کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی غور و خوض ہوا۔

اجلاس کے شرکاء نے مختلف تجاوزیر پیش کیں اور صوبے میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کیلئے مختلف کھیلو ں کے مقابلوں کا انعقاد کا اہتمام کرنے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمود خان نے متعلقہ حکام کوسختی سے ہدایت کی وہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر من و عن عمل در آمد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں نوجوانوں کو مختلف کھیل کو د کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ روزگار کے لئے بھی مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اور مستقبل میں ملک کی ترقی و خوشحالی ان ہی سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :