امریکی ڈرونز کی پاکستان کی سرحدی اور فضائی خلاف ورزی سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور

منگل 22 اگست 2017 17:58

امریکی ڈرونز کی پاکستان کی سرحدی اور فضائی خلاف ورزی سے متعلق تحریک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ نے امریکی ڈرونز کی طرف سے پاکستان کی سرحدی اور فضائی خلاف ورزی سے متعلق تحریک التواء کو بحث کے لئے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس حوالے سے سینیٹر اعظم سواتی اور محسن عزیز کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا جسے بحث کے لئے منظور کر لیا۔ چیئرمین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے حوالے سے ایک تحریک التواء جمع کرائی گئی ہے ان تحاریک التواء کو اکٹھا کر کے ان پر دو گھنٹے بحث کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :