رواں سال دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئےجولائی مصروف ترین مہینہ رہا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 22 اگست 2017 17:22

رواں سال دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئےجولائی مصروف ترین مہینہ رہا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2017ء) دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے اور رواں سال جولائی میں یہ ہوائی اڈا اس قدر مصروف نظر آیا کہ ہوائی اڈے پر مسافروں کی تعداد سنبھالے نہیں جا رہی تھی اور ڈھیروں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے اس مہیںے میں گزشتہ سال کی نسبت مسافروں کی تعداد 5.9 فی صد بڑھ کر 8.9 ملین ہو گئی ہے۔ اور اسی سال جنوری میں مسافروں کی یہ تعداد 8.4 ملین تھی۔ ریکارڈ کے مطابق رواں سال ٹریفک حجم کے اعتبار سے دبئی کے علاوہ سب سے زیادہ مقبول مقامات لندن، کویت، ممبئی، بینکاک اور ریاض رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :