پچھلے پانچ سال کے دوران 44 کروڑ ڈالر سے زائد کا کرومائیٹ برآمد کیا گیا ہے، وفاقی وزیر پرویز ملک

منگل 22 اگست 2017 17:50

پچھلے پانچ سال کے دوران 44 کروڑ ڈالر سے زائد کا کرومائیٹ برآمد کیا گیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ پچھلے پانچ سال کے دوران 44 کروڑ ڈالر سے زائد کا کرومائیٹ برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے بتایا کہ 2015-16ء میں 5 کروڑ 19 لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کا 2 لاکھ 46 ہزار 45 میٹرک ٹن کرومائیٹ برآمد کیا گیا ہے جبکہ 2014-15ء میں 8 کروڑ 28 لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کا تین لاکھ 36 ہزار 387 میٹرک ٹن کرومائیٹ برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :