اسلام آباد میں آئی 12، ہمک اور شہزاد ٹائوں میں پانچ پانچ سو بستروں کے ہسپتال بنائے جائیں گے، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

منگل 22 اگست 2017 17:49

اسلام آباد میں آئی 12، ہمک اور شہزاد ٹائوں میں پانچ پانچ سو بستروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آئی 12، ہمک اور شہزاد ٹائوں میں پانچ پانچ سو بستروں کے ہسپتال بنائے جائیں گے، ان کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے، پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کے لئے دو ایکڑ زمین کا انتظام کر لیا گیا ہے، پی سی ون کی تیاری کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی، میاں عتیق شیِخ، جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ نے کہا کہ اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کا منصوبہ طویل عرصے سے زیر التواء ہے، اب اس کے لئے 2 ایکڑ سے زائد زمین دی جا چکی ہے، پی سی ون کی منظوری کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی ون کی تیاری کے بعد منصوبے کی تکمیل پر دو سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بنیادی صحت کے مراکز اور دیہی مراکز صحت کا انتظام وزارت داخلہ کے پاس ہے، انہیں مکمل طور پر فعال کیا جائے گا، وزیراعظم نے تین مزید ہسپتالوں کی منظوری دی ہے، یہ ہسپتال آئی 12، ہمک اور شہزاد ٹائون میں بنائیں گے جو پانچ پانچ سو بستروں کے ہسپتال ہوں گے، ان کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :