ابوظبہی میں افریقی خاتون سے زبردستی جسم فروشی کروانے پر دو خواتین گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 22 اگست 2017 16:57

ابوظبہی میں افریقی خاتون سے زبردستی جسم فروشی کروانے پر دو خواتین گرفتار
ابوظبہی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2017ء) ابوظبہی میں دو خواتین کو ایک افریقی خاتون سے زبردستی جسم فروشی کروانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ افریقی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ان دونوں خواتین نے اسکوبتایا تھا کہ اسے متحدہ عرب امارات کے ایک عربی خاندان کے گھر ملازمہ کی نوکری مل گئی ہےاور جب وہ ابو ظبہی پہنچی تو انہوں نے اسے ایک اپارٹمنٹ میں رکھا جہاں اسے پتہ چلا کہ اسے یہاں کس مقصد کے لیے لایا گیا ہے۔

افریقی خاتون نے عدالت کو مزید بتایا کہ وہ دونوں خواتین مردوں کو کبھی اس اپارٹمنٹ میں لاتیں تھیں یا پھر کبھی اسے کسی ہوٹل لے جاتی تھیں اور جب وہ یہ سب کرنے سے منع کرتی تو وہ خواتین اسکو نقصان پہنچانے کی دھمکی دیتیں۔ پھر اسنے عدالت نے کو بتایا کہ جیسے ہی اسے بھاگنے کا موقعہ ملا وہ بھاگ کر سیدھا پولیس کے پاس پہنچی اور ان دونوں عورتوں کے خلاف درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس عورت کی درخواست پر دونوں امارتی خواتین کو گرفتار کر لیا ہے اور عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت میں دونوں خواتین کی پہلی پیشی ہو چکی ہے اور اس پیشی کے دوران دونوں نے افریقی عورت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ دونوں نہیں جانتیں کہ یہ عورت متحدہ عرب امارات کیسے آئی۔ عدالت نے دونوں پارٹیوں کے بیان لے لیے ہیں تاہم کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :