پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ہم نے ”پاکستانی ڈیوڈ وارنر“ کھو دیا : وقار یونس

منگل 22 اگست 2017 16:53

پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ہم نے ”پاکستانی ڈیوڈ وارنر“ کھو دیا : وقار ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22 اگست۔2017ئ)قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے دوسرے ایڈیشن میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل نے ہم سے ”پاکستانی ڈیوڈ وارنر“ کھو دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ ہمیں شرجیل خان کی شکل میں ”پاکستانی ڈیوڈ وارنر“ مل گیا تھا تاہم میرا دل اس وقت ٹوٹ گیاجب پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان کا نام آیا ۔