گرانفروشوں کی خلاف کریک ڈاؤن،3 جنرل سٹورز کو ہزاروں روپے جرمانہ

منگل 22 اگست 2017 17:14

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر انعم ساجد ملک نے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کی3 جنرل سٹورز مالکان کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپرڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سرگودہاڈاکٹر انعم ساجد ملک نے گرانفروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فورمارٹ ، پنجاب میگا مال اور سٹی سٹور کو ہزاروں روپے کا جرمانہ کر دیاہے .اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ گرانفروشی، مصنوعی مہنگائی، ملاوٹ او رذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ،بصورت دیگر انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔

متعلقہ عنوان :