فیصل آباد:سوائن فلو سے بچائو اوراحتیاطی تدابیر کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کوہائی الرٹ مراسلہ جاری کردیا گیا

منگل 22 اگست 2017 17:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)سوائن فلو سے بچائو اوراحتیاطی تدابیر کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کوہائی الرٹ مراسلہ جاری کردیا گیا‘ڈی جی ہیلتھ کے جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوائن فلو تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے ‘ہسپتالوں میں سوائن فلو سے متاثرہ چند کیس سامنے آئے ہیں ‘ڈی جی ہیلتھ آفس نے صوبہ میں اس وائرس پر قابوپانے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کوہائی الرٹ کردیا ہے ‘جاری کئے گئے احکامات میںکہا گیا ہے کہ تمام میڈیکل سٹاف ‘ڈاکٹر‘نرسیں اور پیرا میڈکس خصوصی سیشن منعقد کریں تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ‘تمام پریونٹو سٹاف فلو کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے اور شہریوں کو سوائن فلو سے بچائو کیلئے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیاجائے ‘اس کیساتھ ساتھ لائیو سٹاک ‘محکمہ ماحولیات اور سکول انتظامیہ کے تعاون سے اجلاس منعقد کئے جائیں تاکہ گراس روٹ لیول پر وائرس پر قابو پایا جاسکے ‘اس کیساتھ ساتھ تمام ہسپتالوں میں ٹامی فلو کیپسولز بھی فراہم کئے جائیں ۔