فیصل آباد کے تاجروں نے بے جا اور ناقابل برداشت ٹیکسوں کی بھر ماراور انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

منگل 22 اگست 2017 17:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) فیصل آباد کے تاجروں نے بے جا اور ناقابل برداشت ٹیکسوں کی بھر ماراور انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور جعلی ادویات کی تیاری اور اسکی کھلے بندوں فروخت پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے حکومت بلخصوص غریب اور کم وسائل رکھنے والے عوام کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ اس سے قبل کہ عوام اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پرسراپا احتجاج ہوں جعلی ادویات کی ترسیل کو روکنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں اور ادویات میںاضافہ فی الفور واپس لیا جائے صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر تاجر رہنما ئوں نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے بغیرملکی و غیر ملکی فار ما سو ٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میںاز خود50 سے 300فیصد ہوشربا اضافہ کرنا غریب عوام کو زندہ در گور کرنے کے مترادف ہے انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ فار ما سو ٹیکل کمپنیاں حکومت کی اجازت کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں من مانہ ااضافہ کرکے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ نہ ڈال سکیں انہوں نے کہا وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی ملک میں ادویات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے تاکہ غریب عوام کو سستی ادویات مل سکیں اور علاج معالجے کے ضمن میںان پر ناروا بوجھ نہ پڑے لیکن وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی اپنی اپنی ذمہ داری نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں تاجر رہنمائوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب آدمی کیلئے سر اور پیٹ درد کی گولی خریدنا بھی مشکل ہے ایسے میںوہ ہیپاٹائٹیس، کینسر ، امراض قلب ، بلڈ پریشر ، شوگر ،اینٹی بایئوٹک ادویات اور مختلف امراض کے ٹیکوں کی قیمتوں میںاضافے اور جان لیوا پیچیدہ بیماریوں کے مہنگے علاج معالجے کے کیسے متحمل ہو سکیںگے ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے اسکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگرانسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے حکومت کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوگا