قزاقستان میں شامی امن مذاکرات پھر ملتوی

رواں ماہ روس، ترکی اور ایران کے ماہرین کی ملاقات میں مذاکرات کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا،حکام

منگل 22 اگست 2017 17:09

قزاقستان میں شامی امن مذاکرات پھر ملتوی
آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) قزاقستان نے منگل کے روز شامی امن مذاکرات کو ملتوی کر دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابققزاقستان نے شامی امن مذاکرات کو ملتوی کر دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آستانہ میں حکام کے مطابق اس ماہ روس، ترکی اور ایران کے ماہرین کی ملاقات میں مذاکرات کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ روسی منصوبے کے تحت شامی امن مذاکرات اگست کے آخر میں منعقد ہونا تھے۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دے مستورا نے گزشتہ ہفتے دمشق حکومت اور صدر اسد کے مخالفین کے مابین حقیقی اور مستحکم بات چیت کی امید ظاہر کی تھی۔ دے مستوار اب تک شامی امن مذاکرات کے سات بے نتیجہ مراحل کی میزبانی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :