قربانی کااصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے، مولانا الیاس گھمن

منگل 22 اگست 2017 17:01

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)قربانی کااصل مقصد تقوی ٰکو حاصل کر ناہے۔عیدالاضحیٰ کے دن مسلمان شرعی حکم کی تعمیل اورسنت ِابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ایک جان کو اللہ کی راہ میں قربان کر تے ہیں۔اس عمل سے مسلمان کواللہ کی محبت نصیب ہو تی ہے۔چنانچہ خود رسول اکرمؐ،تمام صحابہ اور پوری امت کے مسلمان ہر خطے اور ملک میںاس پر عمل کر تے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قربانی کی حیثیت شعائر اسلام کی ہے۔شریعت میں اس سے بڑی کوئی عبادت نہیںکہ آدمی اللہ کی راہ میںجانور قربان کر ے۔ اان خیالات کا اظہار مولانا الیاس گھمن نے فلسفہ قربانی کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قربانی کی وجہ سے مال دار وں کے مال سے غریبوں کو ان کا حق مل جاتا ہے۔ملک سے فرقہ واریت ،تخریب کاری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کر نا ہوگا۔