سرگودہا پولیس کا اشتہاریوں/عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈائون،7گرفتار

منگل 22 اگست 2017 17:01

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) پولیس نے اشتہاریوں/عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئی مزید7ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدر ی کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رہزانی ودیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ ساہیوال پولیس نے رہزنی کے مقدمہ میں مطلوب عمران ،نصیر سکنہ چکڑالہ ساہیوال ، احسن عباس سکنہ چک75جنوبی ، تھانہ سلانوالی پولیس نے صابر حسین سکنہ 140/TDAلیہ ، تھانہ صدر پولیس نے نثار احمد سکنہ چک133جنوبی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے محمد ریاض سکنہ چک6جنوبی ، تھانہ پھلروان پولیس نے عابد اقبال سکنہ چک نمبر3شمالی کو حسب ضابطہ گرفتارکرلیا ہے ، گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :