جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

منگل 22 اگست 2017 16:36

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) تھانہ چوٹالہ محمد اعظم ایس ائی نے سادہ لوح لوگوں کو جعلی پیر بن کر اور جعلی تعویز دھاگے وغیرہ دینے والے ملزم لقمان حسین کو گرفتارکرلیا۔تھانہ لٰلہ عمر حیات اے ایس ائی نے ملزم بشیر احمد سے پسٹل معہ2رونداورتھا نہ سول لائن عثمان تصدق اے ایس ائی نے ملزم خرم شہزاد سے 1150گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

تھانہ منگلا کینٹ محمد نصیر ایس ائی نے ملزم محمدسعدآصف سے 30 پتنگیں برآمدکیں۔تھانہ پنڈدادنخان محمد اشفاق ایس ائی نے ملزم محمدصفدر ماسٹر گیس ایجنسی کے مالک کو اپنی دوکان میں بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس کی ریفیلنگ کرنے پر گرفتارکرلیا۔جبکہ مشتاق حسین اے ایس ائی نے ملزم عرفان احمد سے 10لیٹر شراب برآمد کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :