کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوںمیں اضافہ ،بھارت نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں،محمد ہارون

منگل 22 اگست 2017 16:36

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) کشمیر میں ایک بار پھربے گناہ کشمیریوں کی شہادتوںمیں اضافہ ہوگیا ہے ،بھارت نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ،بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جو چانکیہ کے اصولوں پر کاربند ہے اس ملک میں نہ ہندووں کی نچلی ذات اور نہ ہی کوئی اقلیت محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ملی مسلم لیگ ضلع جہلم کے صدر محمد ہارون نے اپنے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا قیام پاکستان سے قبل اور قیام پاکستان کے بعد بھی جس اقلیت پر سب سے زیادہ ظلم توڑا گیا وہ کشمیری ہیں اور ہندوستان کے اند ررہنے والے مسلمان بھی انکے شر سے محفوظ نہیں ،جب تک بر صغیر پاک وہند پر مسلمانوں کی حکومت رہی تو یہ انکی حکومت میں قلیدی عہدوں پر فائز ہوتے انکی عبات گاہیں محفوظ تھیں اور اب بھی پاکستان میں انکے حقوق کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے لیکن مکار اور بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کرنے والی قوم نے کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا اب یہ کسی بھی مسلمان کو یہ کہہ کر قتل کر دیتے ہیں کہ اسنے گاو ماتا کو ذبح کیا، اسطرح انہوں کئی بے گناہ مسلمانوں کو سر عام شہید کیا لیکن انکی حکومت خاموش ہے ،کشمیر میں آئے دن بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنا ہندوستانی فوج نے وطیرہ بنا لیا ہے اور کشمیر لہو لہو ہو رہا ہے ،باڈر پر بھارتی گولہ باری ،کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت ،بھارت کے اندر مسلمانوں کوبہانے بہانے سے قتل کرنا اور ملک پاکستان کے اند ر بے پناہ سازشوں کا جال بچھائے یہ انڈیا کسی طور پر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا ،اور وطن عزیز کے اند لسانیت ،صوبائیت ،اور مذہبی آڑ میں فرقہ بندی کو فروغ دیا رہا ہے ہمیں ان حالات میں اپنے آپ کو منظم کرنا ہوگا تا کہ ملک دشمن کا ملکر مقابلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :