چین میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی ،ْطاقتور ہوائیں کئی گھروں میں چھتوں کی کاغذ کی طرح اڑا کر لے گئیں

منگل 22 اگست 2017 16:25

چین میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی ،ْطاقتور ہوائیں کئی گھروں میں چھتوں ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) چین میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی ، طاقتور ہوائیں کئی گھروں کی چھتوں کو کاغذ کی طرح اڑا کرلے گئیں ۔

(جاری ہے)

چین کے علاقے ننجیانگ میں طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ ہوا کے بگولوں نے ہر شے تہس نہس کردی ۔ تیز ہوائوں کی لپیٹ میں آنے والے مکانات کی چھتیں کاغذ کی طرح اڑتی ہوئی دور جاگریں ۔طاقتور بگولے کا دورانیہ 10 منٹ تھا جس کے باعث کئی مکانات اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :