قومی تعمیر و ترقی بدعنوانی کے خاتمے سے مشروط ہے ‘ ملکی وسائل کا تحفظ تمام افسران وملازمین کی قومی ذمہ داری ہے‘سمیعہ سلیم

منگل 22 اگست 2017 16:23

قومی تعمیر و ترقی بدعنوانی کے خاتمے سے مشروط ہے ‘ ملکی وسائل کا تحفظ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے کہا ہے کہ ملکی وسائل کا تحفظ تمام افسران وملازمین کی قومی ذمہ داری ہے ۔ قومی تعمیر و ترقی بدعنوانی کے خاتمے سے مشروط ہے ۔ا س مقصد کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرور ت ہے ۔ نوجوان افسران قواعدو ضوابط کی سختی سے پابندی کریں اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹائون میں نیب پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پنجاب محمد علی نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ وسائل کی لوٹ مار اور رشوت ستانی کی روک تھام کے لئے ہر شخص کو اپنے دائرہ کار میں اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ افسران ضمیر کی آواز پر دھیان دیںاورپوری دیانت اور جانفشانی کے ساتھ اپنے سرکاری فرائض انجام دیں ۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے شکیل احمد بھٹی اور ایل ڈی اے کے دیگرا فسران ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے اس سیمینار نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔