پشاور ،ْ ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی ،ْجاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی

منگل 22 اگست 2017 16:19

پشاور ،ْ ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی ،ْجاں بحق افراد کی تعداد چھ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) پشاور کے علاقہ تہکال میں ڈینگی وائرس نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی ۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ۔پشاورمیں ڈینگی وائرس سے متاثر علاقوں میں پنجاب کے ہیلتھ یونٹس مریضوں کے علاج معالجے میں چوتھے روز بھی مصروف رہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقہ تہکال میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد نعمت اللہ کے مطابق انکی 16 سالہ بیٹی گزشتہ تین دنوں سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھی ۔

طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو ڈاکٹروں نے اسے آئی سی یو منتقل کردیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔نعمت اللہ نے بتایا کہ بیٹی میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث گھر بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :