ایران فوری طو پر یورینیم کی 20 فیصد افزودگی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتاہے‘ ڈاکٹر علی اکبر صالحی

منگل 22 اگست 2017 16:04

ایران فوری طو پر یورینیم کی 20 فیصد افزودگی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتاہے‘ ..
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران زیادہ سے زیادہ 5 روزکے اندر 20 فیصد یورینیم کی افزودگی پھر سے شروع کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور ایران کے جوابی اقدام کے بارے میں امریکا کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے میں فردو ایٹمی سائٹ کے لئے کچھ ایسی شرائط رکھی ہیں کہ ایران جب چاہے 5 روز کے اندراندر یورینیم کی20 فیصد افزودگی دوبارہ شروع کرسکتا ہے اور ایران کی یہ صلاحیت تکنیکی لحاظ سے مختلف پیغام کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صنعت پوری قوت کے ساتھ آگے کی جانب گامزن ہے اور اس میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ ڈاکٹرعلی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ ایران کی ترجیحات میں ہے تاہم ہر قیمت پر نہیں کیونکہ ایران نے یہ معاہدہ اپنے قومی ، علاقائی اور عالمی مفاد اور مصلحتوں نیز این پی ٹی کے تناظر میں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :