توانائی کی قیمت اور ہنر مند افرادی قوت کی کمی سے برآمدات میں زوال آیا،ڈاکٹر عشرت حسین سابق صدر سٹیٹ بینک

بجلی کی قیمت میں تین روپے فی یونٹ کمی کی جائے،بنگلہ دیش میں توانائی کی قیمت پاکستان سے نصف ہے، کیسے مقابلہ کریں، زبیر طفیل

منگل 22 اگست 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنرڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ برامدات ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیںجنھیں بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے جسکے لئے برامدی شعبہ کے مسائل کو حل کیا جائے۔ پاکستانی برامدات مسلسل کم ہو رہی ہیں جسکی وجودہات میں توانائی کی قیمت اور مسلسل فراہمی،ہنر مند افرادی قوت کی کمی اور برامدی شعبہ کی جانب سے کارکنوں کی تربیت میں عدم دلچسپی شامل ہیں۔

یہ بات انھوں نے ایف پی سی سی آئی میں -’برامدات میں مسابقت‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمیناز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپروفیسر سروش حسنات وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی، پروفیسر جاوید اشرف وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر سینیٹر جاوید جبار، پروفیسر سکندر مہدی، ایف پی سی سی آئی کے عہدیدار اور کاروباری برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت حسین جو حکومت کے مشیر بھی رہ چکے ہیں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی قیمت زیادہ ہے جسکی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے اور ہماری مصنوعات بین الاقوامی منڈی میں پسپائی پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے بھی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بعض پالیسیاں متصادم ہیں جنھیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

جہاں پاکستان کی برامدت مسلسل گر رہی ہیں وہیں خطے کے بعض ممالک کی برامدات دگنی ہو گئی ہیں۔ دیگر ممالک اپنے برامدی شعبہ کو ترغیبات دے رہے ہیں جنکی یہاں کمی ہے۔فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدرزبیر طفیل نے کہا کہ برامدت کے زوال کے اسباب میں توانائی کی قیمت ایک اہم اشو ہے۔ بنگلہ دیش میں گیس اور بجلی کی قیمت پاکستان سے نصف ہے جبکہ لیبر بھی سستی ہے اسلئے ہماری مسابقت کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔

سری لنکا اور انڈونیشیاء اور دیگر حریف ممالک میں بھی توانائی سستی ہے اور اسی وجہ سے جہاں ہماری برامدات میں کمی آئی ہے وہیں گزشتہ سال بھارت کی ٹیکسٹائل کی برامدات میں اکتیس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمت میں فوراً کمی کی جائے جبکہ برامدی شعبہ کیلئے بجلی کی قیمت میں فوری طور پر تین روپے فی یونٹ کمی کی جائے تاکہ برامدی شعبہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے جس سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :