قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان کے تحفظ کیلئے مخدوش عمارتوں کوفی الفورخالی کردیاجائے ،ایس بی سی اے

منگل 22 اگست 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک بار پھر مخدوش وخطرناک قراردی گئی عمارتوں کے مکینوں کوخبردار کیاہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان کے تحفظ کیلئے ان عمارتوں کوفی الفورخالی کردیاجائے ،ایسی عمارتوں پرانہدامی عمل کے لئے ایس بی سی اے کی جانب سے مکمل مددفراہم کی جائے گی ،یوٹیلٹی محکموں سے کنکشن منقطع کرنے کی درخواست ،عمارتی حادثے کی صورت میں شہری ایس بی سی اے کے رین ایمرجنسی سینٹرپررابطہ کریں، جبکہ ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرتعمیرات اورانجینئرز پر مشتمل ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے مخدوش قراردی گئی عمارتوں جن میں سے کئی عمارتوں کومنہدم کرنے کے بعد کراچی میں 339اور سندھ کے دیگرریجنز میں 98 کی تعدادمیںخطرناک عمارتیںموجودہیں ۔

(جاری ہے)

ایس بی سی اے نے ایسی عمارتوں کے مکینوں اوراستعمال کنندگان کوخبردارکیاہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان سے تحفظ کے لئے ان عمارتوں کوفوری خالی کردیاجائے اس سلسلے میں ماہرین اورانجینئرز کی نگرانی میں انہدامی عمل کے لئے ایس بی سی اے کاادارہ ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا۔

ماہرین کے مطابق خستہ حال عمارتوں کے اچانک زمین بوس ہونے کے حادثے سمیت تعمیرات کی اندرونی سطح پر مسلسل پانی کے رسائو اورنمی سے کرنٹ لگنے اور شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگنے کے واقعات کابھی خدشہ ہے اس سلسلے میں ایس بی سی اے کی جانب سے یوٹیلٹی محکموں کوکنکشن منقطع کرنے کے لئے پہلے ہی درخواست کی جاچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمے میں تقریبا 2ماہ سے ایمرجنسی سینٹرقائم ہے جس میں ادارے کاٹیکنیکل اسٹاف تین شفٹوں میں24گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ہے ،شہری ہنگامی حالات میںکسی عمارتی حادثے کی صورت میں ایمرجنسی سینٹر کے فون نمبر021-99232354 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈنے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 187/2D،بلاک 2پی ای سی ایچ ایس کوسربمہرکردیاجبکہ پلاٹ نمبر 199-E/1،بلاک 2پی ایس سی ایچ ایس پرگرائونڈاورپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم اوراحاطے کوسربمہرکردیاجمشیدٹائون ہی میں پلاٹ نمبر 261حیدرآباد کالونی پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر 650،عامل کالونی کے گرائونڈتادوسری منزل کی لازمی کھلی جگہ پرآرسی سی تعمیرات جبکہ صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 2.SB-7پرپانچویں منزل کی دیواروں اور ٹی آر گارڈرز کی چھت کو منہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء گلشن اقبال ٹائون اسکیم 36میں پلاٹ نمبرA-499بلاک 7گلستان جوہرپردوسری اور تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر C-8،بلاک 3پرپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں وتعمیرات ،پلاٹ نمبرA-404بلاک15 پربالکونی اورسامنے کے حصے کی تعمیرات اورالہلال سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبرSB-09,SC-4پرپینٹ ہائوس کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت جبکہ گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبرR-1131،بلاک 9پرتیسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی کالمزکومنہدم کردیاگیا۔

مزید براںلیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر1/4،بلاک 2-Eپردوسری منزل کی آرسی سی چھت اوربالکونی،پلاٹ نمبر 12/3،بلاک 2-Hپردوسری منزل کی آرسی سی چھت ،گرائونڈاورپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر E-108بلاک Fپر دوسری منزل کی مکمل تعمیرات اور پلاٹ نمبر8/28،بلاک 5-Eناظم آباد پرچوتھی منزل کی چھت ودیواروں اور تیسری منزل کی آرسی سی چھت وپارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :