احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت26 اگست تک ملتوی کردی

منگل 22 اگست 2017 15:40

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت26 اگست تک ملتوی کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبروڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کے دو ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے وکلا کے بائیکاٹ کے پیش نظر سماعت چھبیس اگست تک ملتوی کردی۔ نیب پراسیکیوٹر نے ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزموں کی درخواست پر دلائل دینے تھے۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف یوبی ایل بینک کا گواہ بھی اپنا بیان قلمبند نا کراسکا۔ ڈاکٹر عاصم نے بیماری کے پیش نظر ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ حاصل کرکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :