ْپاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ نومبر میں کھیلنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

پی سی بی اور کرکٹرز کی مصروفیات کے باعث آئندہ ماہ ڈومیسٹک ٹورنا منٹ ملتوی کر دیا گیا

منگل 22 اگست 2017 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ٹھوکریں کھاتا نومبر تک جا پہنچا، پی سی بی اور کرکٹرز کی مصروفیات کے سبب آئندہ ماہ انعقاد کا فیصلہ بھی برقرار نہ رہ سکا۔قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ رواں ماہ کے آخری ہفتے ملتان میں شروع کرنے اور باقی میچز آئندہ ماہ فیصل آباد میں کرانے کا پلان بناتے ہوئے ٹیموں کا انتخاب بھی مکمل کرلیا گیا تھا، قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اب 4 سے 19نومبر تک شیڈول کیا جائے گا، ملتان کو میزبانی سے محروم کر دیا گیا ہے ۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ قبل ازیں ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تو ورلڈ الیون کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں تھی،3ٹی ٹونٹی میچز میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی میزبانی کے بعد ضمنی الیکشن ہیں،قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف یواے ای میں سیریز کیلئے بھی روانہ ہونا ہے،تربیتی کیمپ بھی ہونگے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ قومی کرکٹرز لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنے کے بعد کائونٹی اور لیگز کھیلنے واپس جا سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ نومبر میں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ختم ہوتے ہی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی،اس صورتحال میں مناسب یہی تھا کہ شیڈول تبدیل کردیا جائی

متعلقہ عنوان :