ٹرمپ سورج گرہن کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے لاعلم

امریکی صدر نے وائٹ ہائوس کی بالکونی پر بغیر چشمے سورج گرہن کا نظارہ کیا ، اہلیہ کے یاد دلانے پر چشمہ لگا لیا

منگل 22 اگست 2017 15:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سورج گرہن کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے لاعلم نکلے ، وائٹ ہاؤس کی بالکونی پر کھڑے ہو کر بغیر چشمے کے سورج گرہن کا نظارہ کیا ، میلانیا کے یاد کرانے پر ٹرمپ کو چشمہ لگانا یاد آیا۔ایوانیکا ٹرمپ بھی اس تاریخی نظارے کو دیکھنے کیلئے موجود تھیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انداز نرالے ، سورج گرہن کے موقع پر ان کے دماغ کو بھی گرہن لگ گیا۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ سورج گرہن دیکھنے وائٹ ہاؤس کی بالکونی پر میلانیا کے ساتھ پہنچے مگر چشمہ لگانا بھول گئے آسمان کی طرف عجیب و غریب اشارے بھی کئے۔ میلانیا کے یاد کرانے پر ٹرمپ نے جیب سے چشمہ نکالا مگر لگایا نہیں۔ میلانیا کچھ کہنے کیلئے انہیں پلر کے پیچھے لے گئیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے چشمے کے ساتھ انٹری دی۔سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے کیلئے ایوانیکا ٹرمپ اور امریکی وزرا بھی موجود تھے ، سب نے کالے چشمے لگائے مگر ڈونلڈ ٹرمپ کو یاد نہ رہا

متعلقہ عنوان :