وزیردفاع خرم دستگیر سے جاپانی سفیر تاکاشی گورائی کی ملاقات

پاک جاپان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے پر تبا دلہ خیال

منگل 22 اگست 2017 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)وزیردفاع خرم دستگیر سے جاپانی سفیر تاکاشی گورائی نے ملاقات کی جس میں پاک جاپان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کے روز وزیردفاع خرم دستگیر سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی جس میں پاک جاپان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیردفاع نے جنوبی ایشیاء اور افغانستان میں قیام امن کیلئے جاپان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جاپانی سفیر کو آپریشن ضرب عضٖب’’ردالفساد‘‘ اور خیبرفور سے حاصل دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا اور جاپانی سفیر کی توجہ مبذول کرائی کہ جاپان پاک فوج کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے جدید آلات فراہم کرکے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا سکتا ہے جبکہ جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔