کراچی،تن سازی مقابلے میں محمد نعمان نے مسٹر کراچی کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 22 اگست 2017 15:15

کراچی،تن سازی مقابلے میں محمد نعمان نے مسٹر کراچی کا ٹائٹل جیت لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) کراچی میں تن سازوں کے مقابلوں میں محمد نعمان حمید نے مسٹر کراچی اور شاہنواز نے جونیئر مسٹر کراچی کا ٹائٹل جیت لیا۔مسٹر کراچی کے ٹائٹل کے لیے 3 کیٹگریز میں تن سازوں کا مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

تن سازوں میں سے کسی نے اپنے مسلز دکھائے اور کسی نے اپنی فٹنس کے ذریعہ مقابلہ جیتنے کی کوشش کی۔بلدیہ ٹان کے نعمان نے ایسے جوہر دکھائے کہ ریفری بھی عش عش کر اٹھے۔ مسٹر کراچی کا ٹائٹل جیتنے کے بعد نعمان نے مسٹر سندھ اور مسٹر پاکستان بننا ہدف قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :