فرانس کے علاقے مارسیلی میں کار بس شیلٹر سے ٹکرا دی گئی ، ایک شخص ہلاک

ہمیں فوری طور پر اس شخص کے محرکات کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا ہی ذرائع

منگل 22 اگست 2017 15:07

فرانس کے علاقے مارسیلی میں کار بس شیلٹر سے ٹکرا دی گئی ، ایک شخص ہلاک
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) فرانس کے ساحلی شہر مارسیلی میں ایک کار کو دو بس شیلٹروں سے ٹکرا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اس واقعے کے ذمے دار ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس ذریعے کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر اس شخص کے محرکات کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا ہی

متعلقہ عنوان :