اطالوی جزیرے اِزکیا پر زلزلہ، خاتون سمیت 2افراد ہلاک ، 25زخمی

منگل 22 اگست 2017 14:55

اطالوی جزیرے اِزکیا پر زلزلہ، خاتون سمیت 2افراد ہلاک ، 25زخمی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) اطالوی جزیرے اِزکیا پر آنے والے زلزلے میںخاتون سمیت 2افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالوی جزیرے اِزکیا پر آنے والے زلزلے میں2افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

شہری تحفظ کے محکمے نے بتایا کہ ایک چرچ سے گرنے والے ٹکڑوں کی زد میں آکر ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ دوسری خاتون اپنے گھر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 4.3 شدت کے اس زلزلے میں تقریبا 25 افراد زخمی ہیں۔ اِزکیا کا علاقہ سیاحوں میں بہت مشہور ہے۔ گزشتہ برس چوبیس اگست کو وسطی اٹلی میں آنے والے زلزلے میں 299 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :