شام ، الراقہ شہر میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 78 افراد ہلاک،متعدد زخمی

منگل 22 اگست 2017 14:55

شام ، الراقہ شہر میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 78 افراد ..
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) شام کے شہر الراقہ میں فضائی حملوں میں 78افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے زیر کنٹرول شامی شہر راقہ میں ایک دن کے دوران 78 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پرپھیلنے والی ایک خبر کے مطابق،امریکی زیر قیادت اتحادی فوج نی" القو الجمہوریہ فی السوریہ " نامی جتھے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں رونما ہوئیں۔ واضح رہے کہ داعش مخالف اتحاد اور دہشت گرد تنظیم پی کیکے کے راقہ شہر پر حملوں کے باعث تقریبا ساڑھے چار لاکھ مکین اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :