بھارت میں سیلاب کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک،

بڑے پیمانے پرفصلیں تباہ،سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

منگل 22 اگست 2017 14:55

بھارت میں سیلاب کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) بھارت کے مشرقی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فصلیں بڑے پیمانے پر تباہ ہوگئیں،متاثرہ علاقوں کے تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے مشرقی ضلعے ارڑیہ میں سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ 57 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیتا مڑھی میں 31، مغربی چمارن میں29، کٹیہار میں 23 ، مشرقی چمپارن میں 19 جبکہ مدھوبنی، سپول اور مدھیہ پورہ اضلاع میں 13 -13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امدادی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور سینکڑوں کشتیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کا کام جاری ہے۔سیلاب کی وجہ سے فصلیں بڑے پیمانے پر تباہ ہوئی ہیں اور ضلعے کے تقریبا تمام سکول میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

متعلقہ عنوان :