سعودی عرب کوایکسچینج فیس سے 21.3 بلین ڈالر کا منافع ، لیکن 2017 میں مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 22 اگست 2017 14:30

سعودی عرب کوایکسچینج فیس سے 21.3 بلین ڈالر کا منافع ، لیکن 2017 میں مالی ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2017ء) سعودی میڈیا کے مطابق بینک آف امریکہ (بی او اے) میریل لائنچ کے مطابق سعودی عرب کو آئل کے علاوہ غیر ملکیوں کی رہائشی فیسوں اور ٹیکس میں اضافے سے 21.3 بلین ڈالر کا منافع ہو گا لیکن پھر بھی سعودی معشیت کو 2017 میں مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق بینک نے ایک رپورٹ میں کہا کہ سعودی معیشت کو اس سال متوقع مالی خسارہ سے تھوڑے زیادہ مالی خسارے کا سامنا کرنا ہو سکتا ہے۔ جس کی وجہ تیل کی وجہ سے آنے والی آمدن کے ضابطوں میں تبدیلی ہے۔ رواں سال کے پہلے نصف میں سعودی معشیت کو 73 بلین سعودی ریال خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :