چینی کمپنیاں سربیا میں شاندار کام کررہی ہیں

دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی بنیاد پڑ چکی ہے چینی کمپنی بنیادی ڈھانچے اور ریلوے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کررہی ہے ، صدر الیگزینڈر

منگل 22 اگست 2017 14:40

چینی کمپنیاں  سربیا میں شاندار کام کررہی ہیں
ْاوبرینوواک ، سربیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) سربیاکے صدر الیگزینڈرووسک نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں نے سربیا کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو بہتر بنانے کیلئے شاندار کردا ر ادا کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی بنیاد پڑ چکی ہے ، چینی کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی نے ای 763کے منصوبے پر قابل تعریف کام کیا ہے جو اس کا اہم منصوبہ تھا ، اس کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ اس کے گرد صنعتی زمین سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بن جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ای 763کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔چینی کمپنی دریائے ساوا اور کولمبرا پر پل تعمیر کرنے کے لئے بھی کام کررہی ہے، سربیا میں چینی سفیر لی مین چینگ اوردیگر حکام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ، سربیا کے صدرنے چین سربیا بنیادی ڈھانچے کے کچھ اور منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جن پر پیشرفت کے بارے میں انہیں آگاہ کیا گیا ، یہ پل ہائی وے کے 17.6کلومیٹر منصوبے کا حصہ ہے جس کی تعمیر مارچ میں شروع ہوئی تھی ، علاوہ ازیں چینی کمپنی بلغراد سے ستارا پازووا تک 34کلومیٹر ریلوے اور نووی سد سے سبوتی تک 108کلومیٹر ریلوے منصوبہ بھی مکمل کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :