شیخوپورہ،21 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندے کے ساتھ درخت پر لٹکی لاش برآمد

مقتول کے ہاتھ پیچھے کو بندھے ہوئے تھے ، خدشہ ہے نامعلوم ملزمان نے پھانسی دیکر قتل کیا ‘ پولیس

منگل 22 اگست 2017 14:30

شیخوپورہ،21 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندے کے ساتھ درخت پر لٹکی لاش برآمد
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خانپور نہر کے کنارے پر 21 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندے کے ساتھ درخت پر لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ21 سالہ مقتول عبدالرحمن رچناٹان فیروزوالہ کا رہائشی تھا اور لاہور ریلوے اسٹیشن پر پان سیگریٹ کا کام کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

مقتول کے بھائیوں سلمان اور کامران نے بتایا کہ مقتول گزشتہ صبح سے گھر سے کسی کام گیا اور واپس نہ آیا ۔پولیس کے مطابق مقتول کے ہاتھ پیچھے کو بندھے ہوئے تھے ، خدشہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے پھانسی دیکر قتل کیا تاہم مقتول عبدالرحمان کی نعش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے ۔اس افسوس ناک واقعہ پر مقتول کے ورثاء نے حکومت پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :