وفاقی وزیر دفاع انجیئر خرم دستگیر سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں جدید آلات کے ذریعے استعداد کار بڑھانے میں معاونت کی فراہمی پر بات چیت

منگل 22 اگست 2017 14:13

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجیئر خرم دستگیر سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع نے جنوبی ایشیاء اور افغانستان میں امن کے فروغ کے لئے جاپان کے کردار کو سراہا ۔وفاقی وزیر نے جاپان کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں جدید آلات کے ذریعے استعداد کار بڑھانے میں معاونت کی فراہمی پر بھی بات کی ۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن رد الفساد ‘ آپریشن ضرب عضب اور خیبر فور کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔

متعلقہ عنوان :