شام کی سرحد کے ساتھ داعش کے ساتھ لڑائی میں3 لبنانی فوجی ہلاک،

ایک شدید زخمی

منگل 22 اگست 2017 14:13

شام کی سرحد کے ساتھ داعش کے ساتھ لڑائی میں3 لبنانی فوجی ہلاک،
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) شام کی سرحد کے ساتھ داعش کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کے لیے شروع کی جانے والی کارروائی کے دوران 3 لبنانی فوجی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں کی جانب بڑھنے والی ایک بکتر بند گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں3 فوجی ہلاک ہوگئے۔

یہ داعش کے خلاف لبنان کی طرف سے شروع کی جانے والی سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جورد ارسل کے الجسا چوراہے پر ایک فوجی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ہلاکتوں کا اعلان فوجی کارروائی شروع ہونے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔ایک اور خبر کے مطابق شام نے اپنی اتحادی لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی مدد سے دعش کو اپنے ملک کی سرحد کی جانب سے دور دھکیل دیا ہے۔داعش نے سن 2014 میں بحیرہ روم کے کنارے پر واقع اس چھوٹے سے ملک کے کچھ حصوں پر کنڑول حاصل کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :