امسال 2.38ملین غیر ملکی عازمین حج ارض مقدس پہنچیں گے،گورنر مکہ

منگل 22 اگست 2017 13:59

امسال 2.38ملین غیر ملکی عازمین حج ارض مقدس پہنچیں گے،گورنر مکہ
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال حج کیلئے بیرون ملک سے 2.38ملین عازمین حج ارض مقدس پہنچیں گے۔یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہوگی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ منیٰ میں حاجیوں کی رہائش کیلئے عمارتوں کا منصوبہ نفاذ کیلئے جلد ہی پیش کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اب تک 64 فرضی داخلی معلمین اور حج قوانین کی خلاف ورزی کرکے مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرنیوالے 2لاکھ35ہزار154گرفتار کئے جاچکے ہیں۔120سے زیادہ غیر قانونی گاڑیوں کو واپس کیا گیا ہے۔ 1899 ایسے افراد پکڑے گئے ہیںجو غیر قانونی طریقے سے عازمین کو مقاماتِ حج کی جانب لے جارہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مشاعر مقدسہ میں امسال 14نئے ترقیاتی منصوبے 300ملین ریال کی لاگت سے نافذ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :