اطالوی جزیرے اِزکیا میں زلزلہ، 2 افراد ہلاک

منگل 22 اگست 2017 13:59

اطالوی جزیرے اِزکیا میں زلزلہ، 2 افراد ہلاک
روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) اطالوی جزیرے اِزکیا میں آنے والے زلزلے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق شہری تحفظ کے محکمے نے بتایا کہ چرچ سے گرنے والے ٹکڑوں کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ دوسری خاتون اپنے گھر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 4.3 شدت کے اس زلزلے سے تقریباً 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس چوبیس اگست کو وسطی اٹلی میں آنے والے زلزلے میں 299 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :