سپر سٹارز کے لئے فلم کی باکس آفس پر کامیابی اہمیت نہیں رکھتی،کبیر خان

منگل 22 اگست 2017 13:49

سپر سٹارز کے لئے فلم کی باکس آفس پر کامیابی اہمیت نہیں رکھتی،کبیر ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز کبیر خان نے کہا ہے کہ سپر سٹارز کے لئے فلم کی باکس آفس پر کامیابی اہمیت نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کبیر خان جن کی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ باکس آفس پرصرف 119 کروڑ کا بزنس کر سکی نے کہا ہے کہ اداکاروں کے لئے باکس آفس پر فلم کا بزنس کوئی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ یہ میڈیا کی طرف سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی سازش ہے کہ اداکار فلم کے بزنس پر توجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’اشوکا ‘‘ اور سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘اگرچہ باکس آفس پرناکام ہوئیں لیکن اس کے باوجود دونوں اداکاروں کے کیریئر پراس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔

متعلقہ عنوان :