امریکی وزیر دفاع اردن پہنچ گئے،شاہ عبداللہ سے ملاقات

ملاقات میں داعش مخالف لڑائی اورتارکین وطن کے معاملے پر گفتگو،امریکی وزیرخارجہ آج ترکی جائیں گے

منگل 22 اگست 2017 12:37

امریکی وزیر دفاع اردن پہنچ گئے،شاہ عبداللہ سے ملاقات
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹِس اردن کے دارالحکومت عًمان پہنچ گئے ۔ وہ آج کل تین ملکی دورے پر روانہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے علاوہ امریکی وزیر دفاع ترکی اور یوکرائن بھی جائیں گے۔ عًمان پہنچنے کے فوری بعد انہوں نے میزبان شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اِس میٹنگ میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جاری لڑائی اور ریفیوجی بحران پر خصوصی گفتگو کی۔

اس کے علاوہ اردنی بادشاہ اور جیمزمیٹِس نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون پر بھی غور و خوص کیا۔ بدھ کے روز امریکی وزیر دفاع ترکی پہنچ کر صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے۔ وہ جمعرات چوبیس اگست کو یوکرائن کے دارالحکومت کییف پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :