سعودی عرب میں 22 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 22 اگست 2017 12:08

سعودی عرب میں 22 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2017ء) رواں سال 2017 میں سعودی عرب جانے والے پاکستانی غارمین حج میں سے 22 غارمین حج وفات پا گئے جن کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج کے مطابق سرکاری و نجی اسکیم کے تحت پاکستان سے اب تک اب تک مجموعی طورپر ایک لاکھ 33868 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار705 جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 45 ہزار 163 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔

سعودی وزارت حج کے ترجمان کے مطابق مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں، 1256 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایک اور بیان کے مطابق راستہ بھول جانے والے18عازمین حج کو ان کی اقامت گاہ تک پہنچایا گیا، حرم گائیڈز نے 9285 عازمین کی رہنمائی کی۔ اس کے علاوہ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر 623 شکایات میں سے 446 کا ازالہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :