عیدقربان‘ پشاور کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں سج گئیں

منگل 22 اگست 2017 12:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) عیدقربان قریب آنے پر پورے ملک کی طرح پشاور میں بھی مویشی منڈیا ںسج گئیں ہیں ‘ پشاور کے رینگ روڈ‘چارسدہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر لگنے والی مویشی منڈیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے رخ کیاہے اور قربانی کے جانور خرید رہے ہیں‘ مویشی منڈیوں میں گائے‘ بھینس ‘ بکرے ‘ دنبے اور اونٹ وغیرہ فروخت کیلئے لائے گئے ہیں‘ بیوپاریوں کاکہنا ہے کہ زیادہ تر جانور وہ پنجاب اور ملک دیگر علاقوں سے لاتے ہیں‘ جس کی وجہ سے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے اور ساتھ ہی چارہ وغیرہ کے اخراجات سے بھی جانوروں کی قیمتیں بڑھی ہیں‘ عام شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال جانوروں کی قیمتوں میں پانچ سے دس فیصد تک اضافہ ہواہے‘ تاہم اس کے باوجودبھی وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ہر حال میں جانور خریدرہے ہیں‘ جیسے جیسے عیدقربانی قریب آرہی ہے‘ مویشی منڈیوں میں خریداروں کے رش میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :