جامعہ پشاور کا کاروان یکجہتی کوئٹہ سے واپس پہنچ گیا

منگل 22 اگست 2017 12:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) پشاور یونیورسٹی کے طلباء پر مشتمل کاروان یکجہتی کوئٹہ کا دورہ مکمل کرکے واپس جامعہ پشاور پہنچ گیا ۔کاروان کی قیادت شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر شکیل احمدنے کی ۔

(جاری ہے)

یکجہتی کاروان میں شامل اساتذہ اور طلباء نے کوئٹہ قیام کے دوران قومی یوتھ سیمینار اور وسری سرگرمیوں میں شرکت کے علاوہ مختلف تعلیمی اور دوسرے اداروں کا دورہ کیااور ملاقاتیں کیں‘ اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر کاروان کا شاندار استقبال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :