کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والیڈاکٹر انور سرورنے پمز سے ماسٹر ڈگری حاصل کر لی

منگل 22 اگست 2017 12:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء)ڈاکٹر محمدانور سرور نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پاکستان اسلام آباد سے آرتھوپیڈک سرجری میں ماسٹر کی ڈگری کامیابی سے حاصل کرلی، یہ کامیابی صرف ان کے خاندان کا نہیں بلکہ کرم ایجنسی کے لوگوں کیلئے ایک اعزاز ہے‘ ڈاکٹر محمدانور سرور کا تعلق کرم ایجنسی سنٹرل کرم سے ہے‘ اور ان کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے‘ انہوں نے اس کامیابی کو الله تعالیٰ کے فضل وکرم غریب لوگوں اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اپنے آبائی علاقہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کرونگا۔